اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اجافہ اور سونے کی ملکی طلب بڑھنے کی افواہوں کے باعث ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں رواں ہفتہ کے آغاز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کے اضافہ قیمت 99 ہزار 700 روپے فی تولہ تک بڑھ گئی۔ لاک ڈائون …
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اجافہ اور سونے کی ملکی طلب بڑھنے کی افواہوں کے باعث ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اجافہ اور سونے کی ملکی طلب بڑھنے کی افواہوں کے باعث ملک میں سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں رواں ہفتہ کے آغاز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کے اضافہ قیمت 99 ہزار 700 روپے فی تولہ تک بڑھ گئی۔ لاک ڈائون کے باعث جیولری شاپس اور ورکشاپس کے بند ہونے کے باوجود سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچنے کے حوالے سے آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ کا بنیادی سبب عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنا اور اس کے نتیجہ میں مقامی صنعت میں اضافہ کا بنیادی سبب عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنا اور اس کے نتیجے میں مقامی طلب میں اضافہ ہے۔ اس حوالے سے افواہوں کی گردش قمت بڑھانے کا سبب بنی ہے۔ رینر کماڈیٹینر کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر عدنان آگر نے کہا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب افواہیں بنتی ہیں تاہم افواہوں کی بنیاد پر قیمت میں اضافہ پائیدا نہیں ہوتا۔ انہں نے کہا کہ کورونا کی حالیہ عالمی وباء کے باعث زیادہ تر لوگ نقد رقم اپنے پاس رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں اس لئے مستقبل میں سونے کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی طلب دیگر کرنسیوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ اس حوالے سے بھی مقامی کرنسی کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا رججان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی سونے کی قیمت بڑھنے کا ایک سبب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سونے کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔








