واشنگٹن ۔ 15 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او)کے لیے امریکی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے،صدر ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور ناکامی کا مرتکب ہواہے۔ بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی …
ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی امداد روک دی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 15 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او)کے لیے امریکی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے،صدر ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور ناکامی کا مرتکب ہواہے۔ بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی وباء مین جانبدارانہ رویہ اپنایا اور چین کی جانب سے اس سلسلے میںغلط معلومات کو فروغ دیا ہے اور اسی وجہ سے یہ وائرس وسیع پیمانے پر پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو اچ او اپنے بنیادی فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوا ہے جس کا احتساب ہونا چاہیے۔ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کا زیادہ ساتھ دینے اور اس کے جانبدار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی انتظامیہ کو عالمی ادارہ صحت کے لیے فنڈز روکنے کی ہدایت کر رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلائو میں عالمی ادارہ صحت کے درست معلومات چھپانے اور انتہائی غیر منظم کردار ادا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت کے لئے مجموعی طور پر سب سے بڑا ڈونر ہے جس نے 2019 ء میں اپنے بجٹ کا تقریباً 15 فیصد یعنی 400 ملین ڈالر سے زیادہ عطیہ کیا۔








