دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، نصف سے زائد کیسز یورپ میں ریکارڈ

پیرس ۔ 15 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، نصف سے زائد کیسز یورپ میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ 576 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ …

پیرس ۔ 15 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، نصف سے زائد کیسز یورپ میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ 576 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 26871 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ یورپ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا براعظم ہے جہاں پر وائرس کا شکار افراد کی تعداد 10 لاکھ 10858 ہے اور مجموعی طور پر 85271 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی اسی ملک میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں پر 26033 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔