اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وعدے کی مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکے …
الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی وعدے کے مطابق منظوری دیدی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وعدے کی مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکے گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی،انشاللہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا،۔حماد اظہر نے مجھے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہاءاہم ہے۔








