اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی) نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ماضی میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تقریباً 50 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دیئے جس سے 57 سے زائد کھلاڑیوں کو مالی مدد ملے گی۔ اتوار کو پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد اعظم ڈار نے ''اے پی پی'' …
عالمی وباء کورونا وائرس ،پاکستان سپورٹس بورڈنے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تقریباً 50 لاکھ روپے جاری کر دیئے ، 57 سے زائد کھلاڑیوں کو مالی مدد ملے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی) نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ماضی میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تقریباً 50 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دیئے جس سے 57 سے زائد کھلاڑیوں کو مالی مدد ملے گی۔ اتوار کو پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد اعظم ڈار نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ ان 57 کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کو 90 ہزار روپے کے چیک دیئے جنہوں نے ماضی میں اپنے اپنے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا تھا۔ اعظم ڈارکے مطابق یہ رقم وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سپورٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈ سے فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وظیفہ کی رقم وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کی سربراہی میں منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایسے کھلاڑی جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے امدادی فنڈ سے مالی مدد کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں اتھلیٹکس، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فٹ بال، ہاکی، کبڈی، ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے مقابلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر تمغے جیتے تھے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان کھلاڑیوں کو اس فنڈ کے تحت 2017ء کے آخر تک ماہانہ بنیادوں پر 5000 روپے وظیفہ ملتا رہا ہے تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر اس کے بعد وظیفہ کی فراہمی نہیں کی جا سکی۔ اعظم ڈار نے مزید کہا کہ اب ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خصوصی کاوشوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے موقع پر ان کے اب تک کے تمام بقایا جات کلئئر کر دیئے ہیں۔







