وفاقی حکومت نے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زرعی شعبہ کے لئے مختلف سہولیات فراہم کی ہیں، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مربوط پالیسیوں کے ذریعہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زرعی شعبہ کے لئے مختلف سہولیات …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مربوط پالیسیوں کے ذریعہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زرعی شعبہ کے لئے مختلف سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح طلب اور رسد کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے ہر فرد کے لئے خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام صوبو ں کی مدد سے فوڈ سیکورٹی کے اہداف حاصل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ گندم کی بروقت خریداری اوراس کا تحفظ صوبائی محکمہ خوراک کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آٹا اور گندم کے بحران کی فرانزک رپورٹ 25 اپریل تک سامنے لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ بحران کے ذمہ داروں کو بے نقا ب کیا جائے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں نے آٹا اور گندم بحران سے فائدہ اٹھایا ،بحران کے ذمہ داروںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بحران سے متعلق رپورٹس آنے کے بعد اب کوئی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی نہیں کرسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران اپنے ذاتی مفادت اور سمجھوتوں کے باعث ایسی رپورٹس منظر عام پر لانے کی جرات نہ کرسکے

مزید خبریں