اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ترکی کی طرف سے پاکستان کو ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ دیا گیا ہے۔ ترکش ائیر لائن کا جہاز بدھ کی صبح سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ترکش قونصلیٹ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے یہ سامان این ڈی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین کے حوالہ کیا۔ ترکی کی طرف سے …
ترکی کا پاکستان کو ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ، ترکش ائیر لائن کا جہاز سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا، ترجمان این ڈی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ترکی کی طرف سے پاکستان کو ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ دیا گیا ہے۔ ترکش ائیر لائن کا جہاز بدھ کی صبح سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ترکش قونصلیٹ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے یہ سامان این ڈی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین کے حوالہ کیا۔ ترکی کی طرف سے عطیہ کیے گئے سامان میں 20 ہزار این۔95 ماسک اور 18ہزار 500 حفاظتی گاﺅن شامل ہیں۔








