کورونا وائرس کے سبب عالمی بھوک میں دو گنا اضافے کا خدشہ

اقوام متحدہ ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ انیس کی وجہ سے رواں سال عالمی بھوک میں تقریبا دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔ اس ادارے نے کہا کہ اقتصادی مسائل کے باعث سنگین قسم کی کم خوراکی کے شکار افراد کی تعداد 265 ملین تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فی الوقت خوراک کی سنگین کمی کے شکار افراد …

اقوام متحدہ ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ انیس کی وجہ سے رواں سال عالمی بھوک میں تقریبا دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔ اس ادارے نے کہا کہ اقتصادی مسائل کے باعث سنگین قسم کی کم خوراکی کے شکار افراد کی تعداد 265 ملین تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فی الوقت خوراک کی سنگین کمی کے شکار افراد کی تعداد 135 ملین ہے لیکن لاک ڈاو¿ن کے سبب اس برس مزید 130 ملین افراد اس درجہ بندی میں شامل ہو جائیں گے۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ غربت کے شکار افراد کے لیے یہ صورتحال زیادہ پریشان کن ثابت ہو گی۔