بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے حوالے اہم اجلاس کا انعقاد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کار اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے بدھ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید زوالفقار عباس بخاری نے مشترکہ طور پر کی۔ …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے بدھ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید زوالفقار عباس بخاری نے مشترکہ طور پر کی۔ جبکہ چیئرمین نادرا،ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن اور سیکرٹری پارلیمانی امور نے بھی اجلاس شرکت کی ۔ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کار اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن فوری شروع کرنے کا فیصلہ ،رجسٹریشن پاسپورٹ یا نائیکوپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔الیکشن کمیشن اور نادرا مشترکہ طور پر رجسٹریشن پروگرام کا آغاز کریں گے،رائے دہی کے عمل کو خفیہ رکھنے کا طریقہ کار بھی طے ہوگا،تمام اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک بنایا جائے گا۔فیصلوں پر عمل درآمد پر پیشرفت کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس دوبارہ ہوگا۔

مزید خبریں