مقبوضہ کشمیر مشترکہ حریت قیادت نے 22ستمبر تک نیا احتجاجی کلینڈر جاری کردیا ، ڈھیل سے قطعی انکار،روزانہ مارچ کی کال اور مسلسل ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

سرینگر ۔ 16 ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی کیلنڈر میں22ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں پہلی بار احتجاجی کلینڈر میں مزید سختی …

سرینگر ۔ 16 ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی کیلنڈر میں22ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں پہلی بار احتجاجی کلینڈر میں مزید سختی لاتے ہوئے آئندہ ہفتہ کے دوران کوئی بھی ڈھیل دینے سے انکار کرتے ہوئے مسلسل ہڑتال جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔ نئے احتجاجی کلینڈر میںہفتہ ،اتوار ، پیر اور جمعرات کو مارچ کی کال دیتے ہوئے منگل کو یوم خواتین کے طور خواتین کے احتجاج اور بدھ کو پیر پنچال وخطہ چناب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور منانے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔نئے کلینڈر کے مطابق کل بروز ہفتہ کو کپواڑہ ،کولگام اور بڈگام میں آزادی مارچ ہونگے ۔پروگرام کے مطابق اس روز بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے لوگ کپواڑہ کی طرف مارچ کرینگے جبکہ پلوامہ ،شوپیاں اور اسلام آباد کے لوگ کولگام اور سرینگر اور گاندربل کے لوگ بڈگام کی طرف مارچ کریں گے۔

Leave a Reply