ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ

سنگاپور ۔ 5 مئی (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کم کرنے کے باعث طلب بڑھنے کا امکان اور اوپیک پلس ملکوں کی پیداوار میں کمی کا آغاز ہے۔سنگاپور میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے منگل کو ابتدائی لمحات میں جون کے لیے سودے 7.26 فیصد بڑھ کر 21.87 …

سنگاپور ۔ 5 مئی (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کم کرنے کے باعث طلب بڑھنے کا امکان اور اوپیک پلس ملکوں کی پیداوار میں کمی کا آغاز ہے۔سنگاپور میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے منگل کو ابتدائی لمحات میں جون کے لیے سودے 7.26 فیصد بڑھ کر 21.87 ڈالر فی بیرل طے پائے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی کے لیے سودے 3.86 فیصد اضافے کے ساتھ 28.25 ڈالر فی بیرل طے پائے۔