مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا، جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 104ہو گئی

سرینگر ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ اس تازہ شہادت سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 104ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقےNew Theedکا رہائشی نوجوان مومن الطاف گنائی جمعہ کی شام کو مظاہرین اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے فوراً بعد لاپتہ ہو گیا تھااور اسکی …

سرینگر ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ اس تازہ شہادت سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 104ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقےNew Theedکا رہائشی نوجوان مومن الطاف گنائی جمعہ کی شام کو مظاہرین اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے فوراً بعد لاپتہ ہو گیا تھااور اسکی لاش بعد میں ایک باغ سے ملی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کے بعد انہوں نے اسکی تلاش شروع کر دی جس دوران ایک باغ سے اسکی لاش برآمد ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ مومن کے سر میں پیلٹ لگے تھے جس کے سبب اسکی موت واقع ہوئی ہے۔

Leave a Reply