اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں تدارک اور تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سمیت ملکی معیشت پر اس کے اثرات حوالہ سے بحث ہوگی۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہونے والے اس غیر معمولی سیشن کیلئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں …
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہو گا کورونا وائرس کی وباء کے دوران ہونے والے غیر معمولی سیشن کیلئے ایس او پیز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں تدارک اور تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سمیت ملکی معیشت پر اس کے اثرات حوالہ سے بحث ہوگی۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہونے والے اس غیر معمولی سیشن کیلئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں جس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔ غیر معمولی حالات کے پیش نظر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے صدارتی چیمبر میں حفاظتی انتظامات کے حوالہ سے نہ صرف اجلاس کی صدارت کی بلکہ انہوں نے قومی اسمبلی ہال کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور سیکرٹری قومی اسمبلی طاہرحسین نے ایس او پیز کے حوالہ سے صدر مملکت کو بریفنگ دی۔ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے فزیکل سیشن کے انعقاد کیلئے اتفاق رائے سے حفاظتی اقدامات، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے ایس او پیز پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت اجلاس میں کوئی غیر مقننہ ایجنڈا نہیں لیا جائے گا، لہٰذا وقفہ سوالات، تحریک التوا، توجہ دلائو نوٹس اور استحقاق کی تحاریک کو زیر بحث نہیں لایا جائے گا۔ ممبران کی حاضری کے حوالہ سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اپنے ممبران کی حاضری کا خود فیصلہ کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں وزیٹرز کے داخلے پر پابندی ہو گی تاہم ، وزراء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ عملہ کا ایک بندہ لائیں۔ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) اسمبلی اجلاس کی کارروائی کو کور کرنے والے صحافیوں کی تعداد کا فیصلہ خود کرے گی۔ اجلاس کیلئے کراچی اور کوئٹہ سے خصوصی پروازیں چلانے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سٹاف اور سکیورٹی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس کی حدود میں محفوظ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن طریقہ سے ایس او پیز پر عملدرامد کرایا جائے۔








