صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپیکر اسد قیصر کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ صدر مملکت نے اسپیکر اسد قیصر کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے اسپیکر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسپیکر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ صدر مملکت نے اسپیکر اسد قیصر کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے اسپیکر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسپیکر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے نیک تمناو¿ں کے اظہار پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے،صحت بہتر ہونے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، امید ہے چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جاﺅنگا اور جلدصحت یاب ہوکر فرائض سر انجام دونگا،صدر مملکت نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہمت بندھائی اور کہا کہ انشاء اللہ صحت یابی کے بعد آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں