فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں احساس امداد پروگرام کے تین مرحلوں کے تحت اب تک 3 لاکھ 40ہزارکے قریب رجسٹرڈ مستحق مرد وخواتین میں امدادی رقوم تقسیم کردی گئیں

فیصل آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں احساس امداد پروگرام کے تین مرحلوں کے تحت اب تک 3 لاکھ40ہزارکے قریب رجسٹرڈ مستحق مرد وخواتین میں 4 ارب 7 کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایا کہ …

فیصل آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں احساس امداد پروگرام کے تین مرحلوں کے تحت اب تک 3 لاکھ40ہزارکے قریب رجسٹرڈ مستحق مرد وخواتین میں 4 ارب 7 کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایا کہ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 52 سنٹرزپر193کانٹرز سے احساس پروگرام کے تین مرحلوں پر عملدرآمدجاری ہے اور رجسٹرڈ ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے فی کس امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد انتہائی مختصر وقت میں فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد کے 20 سنٹرز پر ایک لاکھ 82ہزار476،چنیوٹ میں 6 سینٹرز سے 42 ہزار 474،جھنگ میں 14مراکز سے 70ہزار847اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 12 سینٹرز پر 44ہزار 602مرد وخواتین مالی امداد حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے دوران بعض مستحق افراد کو گذشتہ بقایا جات 9 ہزار روپے بھی ادا کئے جارہے ہیں اور تمام تر عمل شفاف انداز میں جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے سنٹرز پر کورونا سے بچا کےلئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے اقدامات و ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کےلئے گیٹ اورکاﺅنٹرز سینیٹائزر بھی موجود ہےں۔انہوں نے بتایاکہ ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عشرت علی کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزسے کہا گیا ہے کہ وہ سو فیصد مستحقین کو مالی امداد کی فراہمی تک تمام تر انتظامات کو چوکس رکھیں۔

مزید خبریں