حکومت کو موبائل فونز کی کمرشل درآمد پر عائد ڈی آئی آر بی ایس کی پالیسی کے تحت 6 ماہ کے دوران 28.3 ارب روپے کی آمدن ہوئی، ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی6 ماہ کے دوران حکومت کو موبائل فونز کی کمرشل درآمد پر عائد ڈیوائس آئیڈنٹیفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کی پالیسی کے تحت 28.3 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام تک موبائل فونز کی تجارتی بنیادوں پر …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی6 ماہ کے دوران حکومت کو موبائل فونز کی کمرشل درآمد پر عائد ڈیوائس آئیڈنٹیفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کی پالیسی کے تحت 28.3 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام تک موبائل فونز کی تجارتی بنیادوں پر درآمد سے مختلف ٹیکسز کی مد میں حکومت کو 22 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں۔ ایف بی آر نے توقع ظاہر کی ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک موبائل فونز کی تجارتی بنیادوں پر درآمد اور ڈی آئی آر بی ایس کے تحت حکومتی آمدنی 56 ارب روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس طرح کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے اقتصادی سست روی کے باوجود اس مد میں ٹیکسز میں 154 فیصد کا نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

مزید خبریں