وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلارام کیولانی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلارام کیولانی نے پیر کو ملاقات کی اور ان سے اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بنانے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے وزارت اور حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ کمیشن کے قیام …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلارام کیولانی نے پیر کو ملاقات کی اور ان سے اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بنانے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے وزارت اور حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ کمیشن کے قیام سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اقلیتی کمیشن کے نئے چیئرمین اقلیتی برادری کے تمام مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور ان سے جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں وہ ان پر پورا اتریں گے۔

مزید خبریں