اہور۔11 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا بحران سے پاکستان میں امر یکہ جیسے حالات پیداہوئے تو پاکستانی صحت کا نظام اس کو برداشت نہیں کر سکے گا۔ حالات زیادہ خراب ہوئے تو لاک ڈان میں نرمی ختم کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا۔لاک ڈان میں نر می کے بعد بد قسمتی سے لوگ سمجھ رہے ہیں کورونا ختم ہو چکا ہے …
گورنر پنجاب کا حفیظ سنٹر میں ماسک تقسیم کر نے اورڈس انفکیشن ٹنل کی تنصیب کے موقع پرتقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اہور۔11 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا بحران سے پاکستان میں امر یکہ جیسے حالات پیداہوئے تو پاکستانی صحت کا نظام اس کو برداشت نہیں کر سکے گا۔ حالات زیادہ خراب ہوئے تو لاک ڈان میں نرمی ختم کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا۔لاک ڈان میں نر می کے بعد بد قسمتی سے لوگ سمجھ رہے ہیں کورونا ختم ہو چکا ہے حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں بلکہ حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھو ں میں ہے بھارت اگر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کر یگا تواس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ وہ سوموار کے روز حفیظ سنٹر لاہور میں 1لاکھ20ہزار ماسک تقسیم کر نے اور 32ڈس انفکیشن ٹنل کی تنصیب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی حالات کی بہتر ی کیلئے لاک ڈان میں نر می کر دی ہے مگر کچھ لوگ اس کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں اوربغیر ضرور ت کے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے جسکی وجہ سے ملک میں آنیوالے دنوں میں کورونا میں خطر ناک شدت آنیوالی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور جو لوگ اس میں کوتاہی کر یں گے وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوں گے اور دوسروں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میںگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اگر لاک ڈان میں نر می کے بعد اب حالات خراب ہوئے تو ہم پاکستان کو کسی بڑے حادثے سے بچانے کیلئے دوبارہ سخت لاک ڈان کر دیں گے اور مزید پابندیاں بھی لگائی جاسکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں ہر پاکستانی کی جنگ ہے اور ہر پاکستانی کو کورونا سے بچا کیلئے اپنی ذمہ داری کو پورا کر نا ہوگا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ بھارت اَمن دشمن ہے اور آج جب دنیا میں نر یندر مودی اور اسکی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہورہا ہے تو مودی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کر نے اور جنگی جنون کو فروغ دے رہا ہے لیکن بھارت 27فروری کو پاکستان کی جانب سے دیاجانیوالے منہ توڑ جواب بھی یادر رکھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنی سر حدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کیساتھ ہے اور ملکی وقوم کیلئے جانوں کے نذرانے دینے کو تیار ہیں۔ گورنر نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ جنگی جنون ختم اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر کے بھارتی مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق اور تحفظ فراہم کرے۔








