اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بولان اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدیدا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے …
سکیورٹی فورسز پر حملے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف گھناؤنی سازش ہے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی بولان اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بولان اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدیدا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں اوران کے خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جوانوں کی شہادت پر رنجیدہ ہوں، پوری قوم سو گوار خاندانوں کے غم میں شریک ہے، شہید جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دشمن اپنے کوششوں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، دہشت گردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بھارتی سازشوں کا شکار نہیں بننے دیں گے، ملک دشمن عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ملک کے دفاع اور امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔








