اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں رہنماء اصولوں کی روشنی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ ہدایات منگل کویہاں سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین عاطف آربخاری کے ساتھ ایک اجلاس میں جاری کیں،اجلاس میں ملک میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے …
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی رہنماء اصولوں کی روشنی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں رہنماء اصولوں کی روشنی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ ہدایات منگل کویہاں سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین عاطف آربخاری کے ساتھ ایک اجلاس میں جاری کیں،اجلاس میں ملک میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے ضمن میں مزیدسرمایہ کاری لانے اورسرمایہ کاروں کومراعات وسہولیات دینے سے متعلق امورکاجائزہ لیاگیا۔سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین نے عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پربحث کی جہاں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورت میں مجموعی اقتصادی بڑھوتری اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کے بعد کے منظرنامہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کودرپیش مسائل کا بھی جائزہ لیاگیا۔ ایف بی آر کی چئیرپرسن نے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ٹیکس سے متعلق معاملات پربات چیت اورآنیوالے بجٹ میں اس حوالہ سے غیرملکی سرمایہ کاروں کی توقعات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کے مشیرنے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں رہنماء اصولوں کی روشنی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔








