اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ سوال کچھ کرو تو جواب کچھ اور دیتے ہیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں، وہ جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ نئے الیکشن کرا دیں، وہ احتساب سے بچنے کیلئے الیکشن کی بات کر رہے ہیں لیکن …
ن لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ سوال کچھ کرو تو جواب کچھ دیتے ہیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں، وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے، شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے خلاف باقاعدہ ثبوت پیش کئے ہیں اور عید کے بعد ان کے خلاف ریفرنس دائر ہو گا، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ سوال کچھ کرو تو جواب کچھ اور دیتے ہیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں، وہ جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ نئے الیکشن کرا دیں، وہ احتساب سے بچنے کیلئے الیکشن کی بات کر رہے ہیں لیکن وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے، شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے خلاف باقاعدہ ثبوت پیش کئے ہیں اور عید کے بعد ان کے خلاف ریفرنس دائر ہو گا، ماضی میں کئی اوپن اینڈ شٹ کیسز تھے جن کا کچھ نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچائیں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کلچر متعارف کرایا کہ ہم قانون سے بالاتر ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، لاکھوں لوگ 20، 20 سال سے مختلف الزامات میں جیلوں میں ہیں لیکن ن لیگ کے قائدین بدعنوانی میں ملوث ہونے کے باوجود آزادانہ گھوم رہے ہیں، موجودہ حکومت اس کلچر کو ختم کرے گی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا لیکن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج جو غربت اور مہنگائی ہے وہ ن لیگ کے قائدین کی کرپشن کا نتیجہ ہے، انہوں نے قومی اداروں کو تباہ کیا، ان لوگوں نے ذاتی اثاثے بنائے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ماضی میں نیب کو سیاسی انتقام کیلئے ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا تاہم اب نیب آزاد ادارہ ہے اور وہ بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے اس کے کاموں میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شریف فیملی کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ کسی نہ کسی بہانے سے بیرون ممالک چلتے جاتے ہیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے گا، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت مستحکم ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو کورونا بحران سمیت دیگر چیلنجز سے جسطرح نکال رہے وہ قوم کیلئے باعث فخر ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ن لیگ تقسیم کا شکار ہو چکی ہے، ن لیگی رہنما محمد زبیر بتائیں وہ کس گروپ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ جن الیکشن میں ن لیگ منتخب ہو کر اقتدار میں وہ اصل انتخابات ہیں اور جن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے تو وہ انتخابات ٹھیک نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سید ذوالفقار علی بخاری اوورسیز کے ایشوز کو دیکھتے ہیں، بزنس کمیونٹی کو جانتے ہیں اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے ان کا کردار اہم ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری قانون کے مطابق کریں گے، ایئرپورٹ کے معاملات سول ایوی ایشن اتھارٹی دیکھتی ہے۔








