اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کیلئے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارہ نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران موجودہ صورتحال اور اس وباء کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کورونا وباء کے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کیلئے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا کی ملاقات کورونا وائرس کی وباء کے دوران صورتحال، وباء کے مضمرات سے نمٹنے کی کاوشوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کیلئے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارہ نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران موجودہ صورتحال اور اس وباء کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کورونا وباء کے باعث یورپی یونین میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس وباء کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اپنے محدود معاشی وسائل کے باوجود متاثرین ِوباء کی معاشی بحالی کیلئے 8 ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ خوش آئند ہے، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو بروقت فراہم کی جانے والی معاونت قابلِ تحسین ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین انسانی حقوق کی علمبردار ہونے کے ناطے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری بشمول یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ رکوانے، بلاجواز پابندیوں کے خاتمہ اور بھارتی جیلوں میں مقید کشمیریوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر نے موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کی طرف فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔








