اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے ایک ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم نے سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کے معاملات کے انتظام کی ذمہ داری گورنر سندھ کو سونپنے کی منظوری دی۔ وزیراعظم …
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے ایک ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم نے سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کے معاملات کے انتظام کی ذمہ داری گورنر سندھ کو سونپنے کی منظوری دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ایک لاکھ 15 ہزار ٹائیگرز ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ ان میں سے پنجاب میں 93000، خیبر پختونخوا میں 19000، بلوچستان میں 500 جبکہ دیگر مختلف حصوں میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس پر اطمینان کا اظہار کہا کہ آئندہ چند روز خصوصاً عید کے تہوار کے حوالے سے ٹائیگرز فورس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔








