کورونا وائرس کی موجودگی میں ملکی تجارت پائیدار ترقی نہیں کرسکتی،چین

بیجنگ ۔ 20 مئی (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ ملکی تجارت میں شرح نمو اس وقت تک پائیدار نہیں ہوسکتی جب تک کورونا وائرس پردنیا بھر میں مکمل طور پر قابو نہیں پالیا جاتا،ملکی برآمدات میں اپریل کے دوران حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث میڈیکل مصنوعات کی ترسیل بڑھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار چینی وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی …

بیجنگ ۔ 20 مئی (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ ملکی تجارت میں شرح نمو اس وقت تک پائیدار نہیں ہوسکتی جب تک کورونا وائرس پردنیا بھر میں مکمل طور پر قابو نہیں پالیا جاتا،ملکی برآمدات میں اپریل کے دوران حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث میڈیکل مصنوعات کی ترسیل بڑھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار چینی وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی میائو وی نے بدھ کو نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔انھوں نے متنبہ کیا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پر قابو پانے تک چینی تجارت پائیدار ترقی نہیں کرسکے گی،طویل کورونا لاک ڈائون کے بعد سرگرمیوں کے آغاز سے اپریل کے دوران برآمدات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں میڈیکل مصنوعات سب سے نمایاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوری سے اپریل کے عرصے میں چینی کرنسی رینمبی (یوان) سے بیرونی تجارت میں درمیانے انداز میں اضافہ ہو ا تاہم اس کے باوجود پائیدار ترقی کے لیے کورونا وائرس کا دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں کی کمزور صورتحال کے باوجود ملکی معاشی نمو بڑھانے کے لئے اندرن ملک مصنوعات کی طلب اور کھپت کو بڑھانا ہوگا،حکومت برآمدات اور ریاستی سرمایہ کاری پر منحصرمعیشت کی بحالی کے لیے پہلے ہی مقامی سطح پر مصنوعات کی کھپت بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے خاتمے کے باوجود فیکٹری پیداوار میں کمی کی صورتحال ، اہم غیر ملکی منڈیاں مشکلات کا شکار ہیں ،امریکہ میں 30 ملین (3 کروڑ) افراد روزگار سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ وزیر خزانہ نے متنبہ کیا ہے کہ شہریوں نے اگر احتیاط کا مظاہرہ نہ کیا تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوسکتا ہے۔میائو وی نے کہا کہ اگر کورونا پر قابو پالیا جائے تو دوسری سہ ماہی میں صنعتی معیشت کی بحالی کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ چین چھوٹی کمپنیوں کی مدد کے لیے مزید اہدافی پالیسیاں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید خبریں