چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے  چینی سفیر یاؤجنگ کی ملاقات کی، کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، خطے، علاقائی اور عالمی نوعیت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے  چین کے سفیر یاؤجنگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے علاوہ خطے، علاقائی اور عالمی نوعیت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر چین کے سفیر نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چین کی حکومت کی …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے  چین کے سفیر یاؤجنگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے علاوہ خطے، علاقائی اور عالمی نوعیت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر چین کے سفیر نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چین کی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کورونا وائرس کے باعث درپیش مسئلے پر چین  پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے چین کی معاونت کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔ تاہم انہوں نے اس  امید کا اظہار کیا  کہ جلد اس وائرس پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ چین کی حکومت کے کورونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء کو سہولیات فراہم کرنے پر چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین کے سفیر نے  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ چین کے سفیر نے کرو نا وائرس پر قابو پانے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان نے موثر اقدامات اٹھائے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ چین کی حکومت نے عوام کی حمایت اور تعاون سے اس مسئلے پر قابو پایا ہے اور آج چین میں کیسز کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے طبی عملے کو مناسب اقدامات اٹھانے اور مریضوں کو بہتر دیکھ بھال فراہم کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔ چین کے سفیر نے سینیٹ آف پاکستان ، چئرمین سینیٹ اور تمام اراکین سینیٹ کا چین کے حق میں قرارداد منظور کرنے اور اظہار یکجہتی پر چین حکومت ، عوام اور پارلیمان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ قرارداد سینیٹ کے گزشتہ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔

مزید خبریں