ٹیلی ہیلتھ ہماری مستقبل کی ہیلتھ کا حصہ بن چکا ہے،اس کے استعمال کی نظیر نہیں ملتی، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ٹیلی ہیلتھ ہماری مستقبل کی ہیلتھ کا حصہ بن چکا ہے، ٹیلی ہیلتھ کے استعمال کی نظیر نہیں ملتی، گھروں میں موجود خواتین ڈاکٹرز کے لئے یہ بہترین موقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ٹیلی ہیلتھ ہماری مستقبل کی ہیلتھ کا حصہ بن چکا ہے، ٹیلی ہیلتھ کے استعمال کی نظیر نہیں ملتی، گھروں میں موجود خواتین ڈاکٹرز کے لئے یہ بہترین موقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ ہماری مستقبل کی ہیلتھ کا حصہ بن چکا ہے، ٹیلی ہیلتھ کے استعمال کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر خواتین ڈاکٹرز پریکٹس نہیں کرتیں، گھروں پر رہتی ہیں، گھروں میں موجود خواتین ڈاکٹرز کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہسپتالوں میں 70 سے 80 فیصد لیڈی ڈاکٹرز کی تعداد ہوتی ہے، ٹیلی ہیلتھ سے ڈاکٹرز سے ٹیلی فون کے ذریعے ہدایات لی جاسکیں گی۔

مزید خبریں