اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) ملک میں ٹڈی دل کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر قومی حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے اور سپرے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کی جانب سے مربوط لائحہ عمل وضع کیا گیاہے۔ ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے لئے چھڑکائو کے آلات و ادویات کا …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام، چیئرمین لیفٹیننٹ این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل اور نیشنل کو آرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل معظم کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) ملک میں ٹڈی دل کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر قومی حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے اور سپرے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کی جانب سے مربوط لائحہ عمل وضع کیا گیاہے۔ ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے لئے چھڑکائو کے آلات و ادویات کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ فضائی سپرے کے لئے پیر سے ملک میں آلات سے لیس 9 جہاز دستیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور نیشنل کو آرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل معظم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی طرح ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے بھی قومی حکمت عملی کے تحت فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ اس سلسلے میں نیشنل کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے پھیلائو کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے اور محکمہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے اور چھڑکائو کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ٹڈی دل کے خلاف سپرے کے لئے ادویات اور سپریئرز فراہم کئے گئے ہیں، اس طرح فضائی سپرے کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں پانچ ہیلی کاپٹرز پر آلات نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ ترکی سے ایک خصوصی طیارہ بھی منگوایا گیا ہے، اس طرح تین مزید جہازوںکی شمولیت سے ملک میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے لئے 9 جہاز دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے لئے مخصوص کٹس کی درآمد کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی ان کی تیاری کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً دو ہزار ٹیمیں کام کر رہی ہین، ان ٹیموں کو پاک فوج کے 1400 جوانوں کی معاونت ھاصل ہے جبکہ پانچ ہزار دیگر جوانوں کو بھی تربیت فراہم کر دی گئی ہے اور بوقت ضرورت ان کی خدمات بھی حاصل کی جا سکیں گی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل معظم نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں پاک فوج مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حوالے سے قائم کئے گئے نیشنل کنٹرول سینٹر کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں اس آفت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس پر قابو پانے کے لئے اقدامات بھی زیر غور لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صووبوں میں گرائونڈ ورک بہت بہتر ہے، نیشنل کنٹرول سینٹر کا مقصد ٹڈی دل کے خلاف ان تمام کوششتوں کو یکجا کر کے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت زیادہ موثر بنانا ہے۔








