اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے سردار طاہر محمود کی قیادت میں ملاقات کی اور ملک میں رئیل اسٹیٹ کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے انہیں آگاہ کیا۔ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق شرکاء نے صدرمملکت کو بتایا کہ کساد بازاری اور حالیہ کووڈ 19 کی وجہ سے یہ شعبہ بری طرح …
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، ملک میں رئیل اسٹیٹ کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے سردار طاہر محمود کی قیادت میں ملاقات کی اور ملک میں رئیل اسٹیٹ کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے انہیں آگاہ کیا۔ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق شرکاء نے صدرمملکت کو بتایا کہ کساد بازاری اور حالیہ کووڈ 19 کی وجہ سے یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے اس لئے حکومت اس شعبہ کی مدد کرے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبہ کو مراعاتی پیکیج کے اعلان سے اس شعبہ کو پہلے ہی امداد کے لئے اقدامات اٹھا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے اس شعبہ کو سہولیات اور اس کے استحکام میں مدد ملے گی۔وفد میں سردار طاہر محمود، نائب صدر فیڈریشن آف رئیلٹر احسان ملک،ایگزیکٹو ممبر ذولقرنین عباسی، رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد شیر انور، صدر رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن ڈی ایچ اے اسلام آباد فرخ ریاض، اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری زاہد رفیق، اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر اسرارالحق، صدر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بی 17 ٹیکسلاسعد خان اور نائب صدر پاکستان ٹیکس بار کونسل سید تنصر بخاری شامل تھے۔








