اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کی بنیادوں کو کمزور کیا ہے، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی مفادات کیلئے انڈرسٹیڈنگ تھی اور باری باری ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی رہیں جس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا اور اسی لئے عوام نے بھی ان لوگوں کو مسترد کیا، یہی …
سابقہ حکومتوں نے ملک کی بنیادوں کو کمزور کیا ہے، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی مفادات کیلئے انڈرسٹیڈنگ تھی جس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا اور اسی لئے عوام نے بھی ان لوگوں کو مسترد کیا، وزیراعظم عمران خان اپنے وژن کو آگے لیکر چل رہے ہیں، وہ ملک کا نظام اور قوم کی سوچ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، راتوں رات ملک کا نظام بدلنا مشکل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کی بنیادوں کو کمزور کیا ہے، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی مفادات کیلئے انڈرسٹیڈنگ تھی اور باری باری ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی رہیں جس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا اور اسی لئے عوام نے بھی ان لوگوں کو مسترد کیا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تیسری سیاسی جماعت اقتدار میں آئی، وزیراعظم عمران خان اپنے وژن کو آگے لیکر چل رہے ہیں، وہ ملک کا نظام اور قوم کی سوچ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، راتوں رات ملک کا نظام بدلنا مشکل ہے، یہ ایک لمبا سفر ہے تاہم ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات میرا بنیادی کام حکومت کی پالیسی اور عوامی مفادات کے حوالے سے جو فیصلے کئے جاتے ہیں، انہیں دیانت داری سے عوام تک پہنچانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جب حکومت پر اٹیک کرتے ہے تو اس کا جواب دینا بھی میرے فرائض میں شامل ہے، مجھے اپوزیشن کی غلط باتوں پر بہت افسوس ہوتا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس وقت ملک کو ان کی ضرورت ہے، وہ ایک کاز کے ساتھ اقتدار میں آئے ہیں اور وہ اس سفر کی طرف گامزن ہیں، اس میں کس حد تک کامیابی ہوئی یہ الگ بحث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیسکو قوتیں وزیراعظم عمران خان کے آنے پر خوش نہیں تھیں، وہ ملک کا نظام اور قوم کی سوچ بدلنا چاہتے ہیں، موجودہ حکومت اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان احمد فراز کے بنیادی اصولوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، وہ کسی کو پسند ہوں یا نہ ہوں وہ الگ بات ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرے والد خود ایک انسٹی ٹیوشن تھے اور عظیم انسان تھے، بلاشبہ میرے لئے وہ رول ماڈل ہیں اور میں نے ہمیشہ انہی کے اصولوں پر چلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کسی اخبار کو نہیں کہے گی کہ کسطرح لکھے اور نہ ہی کسی چینل کو کہے گی کہ کسطرح پروگرام کرے، اسی طرح کسی چینل کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ حکومت سے کہے کہ اسطرح حکومت چلائے، ماضی میں ایسا ہوتا رہا اور بعض میڈیا چینلز حکومت کے فریق بھی بنے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز کے جو بقایا جات حکومت کے ذمہ واجب الادا تھے ان کی ادائیگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔








