بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،مودی کی ہندوتوا بالادستی والی غاصب حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے سری نگر میں 15 گھروں کو جلا ڈالا ہے، مقبوضہ کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے سری نگر میں 15 گھروں کو جلا ڈالا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 9 لاکھ فوج کے ساتھ کشمیری عوام پر غاصبانہ تسلط قائم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا بالادستی والی غاصب حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہے اور وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے جلائے گئے گھروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مزید خبریں