اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت اور مزدور طبقہ کا خیال رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی، لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ملک سے کورونا وائرس ختم ہو گیا ہے، کورونا وائرس کے خاتمہ تک ہمیں احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرنا …
لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ملک سے کورونا وائرس ختم ہو گیا ہے، وائرس کے خاتمہ تک ہمیں احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا قوم کے نام پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت اور مزدور طبقہ کا خیال رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی، لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ملک سے کورونا وائرس ختم ہو گیا ہے، کورونا وائرس کے خاتمہ تک ہمیں احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق قوم کے نام اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے اب تک 980 اموات ہو چکی ہیں، ان حالات میں ضروری ہے کہ ہم کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کی خوشیاں مناتے ہوئے بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے، صرف اسی صورت ہی ہم کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور مزید کئی عیدیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔








