گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15,346 کورونا وائرس ٹیسٹ، 2193 نئے کیسز، 32 اموات رپورٹ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد48,091، اموات 1017 ہو گئیں سندھ میںسب سے زیادہ 18,964کیسز، ملک بھر میں 14,155 مریض صحت یاب ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15 ہزار 346 کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار919، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار91 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15 ہزار 346 کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار919، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار91 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 32 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1017 ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 17 ہزار 382 تک پہنچ گئی، سندھ میںسب سے زیادہ 18 ہزار 964 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 6 ہزار815 اور اسلام آباد میں 1235 ہو گئی۔ بلوچستان میں 2968، گلگت بلتستان میں579 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 148 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 14 ہزار 155 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او پی کے مطابق کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1017 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 316، پنجاب میں 291، کے پی کے میں 351 ، گلگت بلتستان 4، آزاد جموں و کشمیر میں ایک، اسلام آباد میں 10 اور بلوچستان میں 38 شامل ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 29 ہزار600 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 346 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 726 ہسپتالوں میں 10 ہزار 900 مریض زیر علاج ہیں۔ 350 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں