قوم کو جمعة الوداع مبارک ہو، وزیر مملکت انسداد منشیات و سرحدی امور شہریار خان آفریدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین، وزیر مملکت انسداد منشیات و سرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو جمعة الوداع مبارک ہو،ہم نے جو روزے رکھے، جو عبادتیں کیں، جو نمازیں پڑھیں یااﷲ قبول فرما، ہم سے جو غلطیاں ہوئیں انہیں درگزر فرما دے۔اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ یااﷲ اس وقت جہاں جہاں مسلمان آزمائش میں …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین، وزیر مملکت انسداد منشیات و سرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو جمعة الوداع مبارک ہو،ہم نے جو روزے رکھے، جو عبادتیں کیں، جو نمازیں پڑھیں یااﷲ قبول فرما، ہم سے جو غلطیاں ہوئیں انہیں درگزر فرما دے۔اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ یااﷲ اس وقت جہاں جہاں مسلمان آزمائش میں ہیں ان پر اپنا کرم فرما اور آپس میں اتفاق و اتحاد قائم کر دے، ہم سب کی قیامت کے دن مغفرت عطاءفرمانا۔

مزید خبریں