چینی سفیر نے لاک ڈاو¿ن کے باعث کیمپوں میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کےلئے 8000 فوڈ پیکٹ وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے حوالے کئے

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کورونا وائرس وباءکے باعث لاک ڈاون کی صورتحال کی وجہ سے کیمپوں میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کےلئے 8000 فوڈ پیکٹ وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے حوالہ کئے۔ وزارت سیفران سے جاری بیان کے مطابق چین نے یہ عطیہ وفاقی وزیر کی درخواست پر کیا جنہوں نے اقوام متحدہ اور وفاقی دارالحکومت میں …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کورونا وائرس وباءکے باعث لاک ڈاون کی صورتحال کی وجہ سے کیمپوں میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کےلئے 8000 فوڈ پیکٹ وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے حوالہ کئے۔ وزارت سیفران سے جاری بیان کے مطابق چین نے یہ عطیہ وفاقی وزیر کی درخواست پر کیا جنہوں نے اقوام متحدہ اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم سفارتی مشنز کو خط لکھ کر ترقی یافتہ ممالک کی توجہ لاک ڈاون کی صورتحال میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی امداد کی طرف مبذول کرائی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چین کے سفیر نے افغان مہاجرین کےلئے 1500 فوڈ پیکٹس کا عطیہ کیا تھا جس کو رمضان کے اوائل میں مستحقین افغان مہاجرین میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پاکستان اور افغان مہاجرین چینی سفیر کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔