اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40ہزار 931، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 66ہزار 457تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2429نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 78مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1395ہو گئی ہیں۔ این سی …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری ، کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40ہزار 931، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 66ہزار 457، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2429نئے کیسز رپورٹ ، 78مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1395ہو گیئں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40ہزار 931، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 66ہزار 457تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2429نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 78مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1395ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 24 ہزار 104تک پہنچ گئی۔سندھ میں 26ہزار113کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 9ہزار 66اور اسلام آباد میں 2192 ہو گئی۔ بلوچستان میں 4087، گلگت بلتستان میں 660 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 234ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 24ہزار 131مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 78اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1395تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 427، پنجاب میں 439، کے پی کے میں 445، گلگت بلتستان 9 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6، اسلام آباد میں 23 اور بلوچستان میں 46شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 32ہزار 37افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 20افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 727 ہسپتالوں میں 4174مریض زیر علاج ہیں۔ 707کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔








