اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے تھامس پکیٹی کی کتاب کے ''کیپیٹل ان دی 21 سنچری'' کا دوبارہ مطالعہ کا فیصلہ کیا ہے، سیکھنے کے لئے ہمیشہ وقت نکالنا چاہیے کیونکہ اگر آپ نے سیکھنے کا عمل عمل ترک کر دیا تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تھامس پکیٹی کی …
میں نے تھامس پکیٹی کی کتاب کے ”کیپیٹل ان دی 21 سنچری” کا دوبارہ مطالعہ کا فیصلہ کیا ہے، سیکھنے کے لئے ہمیشہ وقت نکالنا چاہیے کیونکہ اگر آپ نے سیکھنے کا عمل عمل ترک کر دیا تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے تھامس پکیٹی کی کتاب کے ”کیپیٹل ان دی 21 سنچری” کا دوبارہ مطالعہ کا فیصلہ کیا ہے، سیکھنے کے لئے ہمیشہ وقت نکالنا چاہیے کیونکہ اگر آپ نے سیکھنے کا عمل عمل ترک کر دیا تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تھامس پکیٹی کی 2014 میں لکھی گئی کتاب ”کپیٹل ان دی 21 سنچری” کا دوبارہ مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کتاب لائبریری سے مستعار کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ان کی نئی کتاب ”کیپیٹل اینڈ آئیڈیالوجی” جاری کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے سماجی اثرات کے باوجودآمدن میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات پر انہیں تشویش ہے۔صدرمملکت نے اپنے پسندیدہ مقام لائبریری کے دورہ کے موقع پر چند کتابیں بھی جاری کرائیں۔








