چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں سدا بہار سٹریٹجک باہمی شراکتداری اور دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے،نغمانہ ہاشمی

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان حا لیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں سدا بہار سٹریٹجک باہمی شراکتداری اور دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوںمما لک نے تجارت ، انفراسٹرکچر ، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے کے …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان حا لیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں سدا بہار سٹریٹجک باہمی شراکتداری اور دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوںمما لک نے تجارت ، انفراسٹرکچر ، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے کے لئے متعدد دوطرفہ معاہدوں پر دسخط کئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لئے مختلف میکنزم تیار کئے ہیں ۔کورونا وائرس کے خاتمہ سے متعلق ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کوششوں میں اپنے چینی بھائیوں سے گہرا اظہار تشکر کرتے ہیں۔