اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پرموسلادھاربارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان جبکہ بعض مقامات …
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پرموسلادھاربارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان جبکہ بعض مقامات پرموسلادھاربارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی بلوچستان کے اضلاع میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کشمیر میں راولاکوٹ 26 ، مظفرآباد (ائرپورٹ 09 ، سٹی 06) ، کوٹلی 07 ، گڑھی دوپٹہ06 ، بلوچستان میں بارکھان 23 ،ژوب 05، سبی 03 ، پنجاب میں ملتان (سٹی 18 ، ائرپورٹ 15) ، مری 11،چکوال 04 ، کوٹ ادو 03 ، ڈی جی خان 02 ، ، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 19 ، پاراچنار 07 ، کاکول 04 ، پٹن 03، کالام 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ ، بونجی 08 ، گلگت ، چلاس 05 ، استور 04 ، سندھ میں دادو کے مقام پر 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت44 ، دادو ، رحیم یار خان 42، سبی، جیکب آباد، دالبندین اورپڈعیدن میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









