اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ این 95 ماسک کا استعمال صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ضروری ہے یا صرف کورونا وائرس کے وہ مریض جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں، ان کی دیکھ بھال پر مامور طبی عملہ این 95 ماسک استعمال کر سکتا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ …
این 95 ماسک کا استعمال صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ضروری ہے، ڈاکٹر ظفر مرزاکا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ این 95 ماسک کا استعمال صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ضروری ہے یا صرف کورونا وائرس کے وہ مریض جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں، ان کی دیکھ بھال پر مامور طبی عملہ این 95 ماسک استعمال کر سکتا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طبی عملہ کے علاوہ تمام لوگ رش والی جگہوں پر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ماسک کسی بھی قسم کا ہو سکتا ہے۔ چاہئیں تو سرجیکل ماسک استعمال کریں، میڈیکل یا گھر کے بنے تمام کپڑے کے ماسک بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔








