اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے ۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میںوفاق کی نمائندگی کروں گا اور اسی لئے میں نے وزیر قانون کے عہدہ سے استعفی …
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے ۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میںوفاق کی نمائندگی کروں گا اور اسی لئے میں نے وزیر قانون کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے معزز ججز اور عدلیہ کا بہت احترام ہے۔ وزیر قانون کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ قرآن ، حدیث ، آئین پاکستان اور قانون کی رہنمائی میں فیصلے کیے اور میں نے کبھی ایسا کوئی کام نہیں کیا جو قانون کی حکمرانی کے منافی ہو۔انہوں نے کہاکہ میں معزز عدالت میں معاونت کے لئے صرف ایک وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گا۔









