مظفرآباد۔اسلام آبادیکم جون (اے پی پی)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ اجلاس میں انچارج کنٹرول روم اسد عمر ، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ ، چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کورونا کی وباءسے نمٹنے کےلئے قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے ۔ ہمیں …
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

مزید خبریں
مظفرآباد۔اسلام آبادیکم جون (اے پی پی)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ اجلاس میں انچارج کنٹرول روم اسد عمر ، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ ، چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کورونا کی وباءسے نمٹنے کےلئے قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے ۔ ہمیں اس معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت نہیں لے جانی اور نہ ہی کسی کو نیچا دکھانا بلکہ اس وباءکے خاتمے کےلئے مل جل کر کام کرنا ہے ۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر اس کے خاتمے کےلئے اقدامات اٹھائیں ۔ ساری قیادت مل کر کام کرے ۔ حکومت آزادکشمیر نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس نے شاندار خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فلائیٹ آپریشن بحال ہونے جارہا ہے ، آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلائٹس اسلام آباد میں رکھی جائیں ۔ائیرپورٹ پر حکومت آزادکشمیر کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی موجود ہوگی۔ ائیرپورٹ پر حکومت آزادکشمیر کا خصوصی ڈیسک بنایا جائے گا جو باہر سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھے گی اور ان کے ٹیسٹ لے گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے ماسک کو لازمی قرار دینے کے ساتھ عوام سے شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ بحالی کےلئے ہم نے تجویز دی ہے کہ ایک مسافر دو سواریواں کا کرایہ دے تاکہ فاصلہ بھی رہے اور سفر بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہو








