اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اطالوی ہم منصب گیوسپ کونٹے کے مابین پیر کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون پربات چیت کے دوران کووڈ19 وباءسمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران نے کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وبائی چیلنج سے نمٹنے میں اٹلی …
وزیر اعظم عمران خان کا اپنے اطالوی ہم منصب گیوسپ کونٹے سے ٹیلی فونک رابطہ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اطالوی ہم منصب گیوسپ کونٹے کے مابین پیر کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون پربات چیت کے دوران کووڈ19 وباءسمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران نے کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وبائی چیلنج سے نمٹنے میں اٹلی کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اطالوی ہم منصب کو پاکستان کی تازہ ترین صورتحال اور وائرس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انسانی جانوں اور معیشت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے عمران خان نے صحت اور سماجی و معاشی اثرات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی حکمت عملی کے اہم نکات کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے اطالوی وزیر اعظم کو ترقی پذیر ممالک کے لئے ”قرضوں میں ریلیف سے متعلق عالمی اقدام“ کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ معیشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے جامع پلان آف ایکشن وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس اقدام کے لئے اٹلی کے تعاون کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کو ساتھ لیے بغیر عالمی اقتصادی کساد بازاری کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی اور ہمہ گیر ردعمل کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے فوجی کریک ڈاو¿ن میں تیزی اور ڈبل لاک ڈاو¿ن کو جاری رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے میں ردوبدل کے ہندوستان کی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا، جس میں چوتھا جنیوا کنونشن بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی حکومت کی پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور اسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور چوتھے کنونشن کی صرحا خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے علاقائی امن و استحکام سخت خطرات لاحق ہیں۔ وزیر اعظم نے کوویڈ۔19 کے تناظر میں بھارت میں اقلیتوں بالخصوس مسلمانوں پر تشدد اور مظالم کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو اسے مسترد کردیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم کونٹے کو پاکستان آنے کی دعوت کا اعادہ کیا جب کوویڈ 19 کی صورتحال بہتر ہوجاتی ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور سے متعلق مسلسل رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








