اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی)ملک بھر میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3938 نئے کیسز اور 78 مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ، مجموعی اموات 1621 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار …
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 76,398 ، اموات 1621 ہو گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی)ملک بھر میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3938 نئے کیسز اور 78 مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ، مجموعی اموات 1621 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 667 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 29 ہزار647 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 27 ہزار 850 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 10ہزار 485 اور اسلام آباد میں 2893 ہو گئی۔ بلوچستان میں 4514، گلگت بلتستان میں 738 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 271ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 27 ہزار 110 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1621 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 503، پنجاب میں 540، کے پی کے میں 482, گلگت بلتستان 11 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6، اسلام آباد میں 30 اور بلوچستان میں 49 شامل ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 974 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 548 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 727 ہسپتالوں میں 4736 مریض زیر علاج ہیں۔ 824 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔








