اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 5300 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹرز رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے …
ٹڈی دل کے خلاف آپریشن، 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے، 5300 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، ترجمان این ڈی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 5300 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹرز رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان میں 33، خیبر پختونخوا میں 3، پنجاب میں 3 اور سندھ میں 6 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق کل 1122 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 5300 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹرز رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ بلوچسستان میں 3800 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں800 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پراب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔








