اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے پاکستان ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کے خلاف بھارتی حکومت کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی ہے منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے لداخ میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں اپنی پٹائی سے توجہ ہٹانے کےلئے یہ ڈرامہ رچایا ہے انہوںنے کہا بھارتی حکومت کے …
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے،شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے پاکستان ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کے خلاف بھارتی حکومت کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی ہے منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے لداخ میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں اپنی پٹائی سے توجہ ہٹانے کےلئے یہ ڈرامہ رچایا ہے انہوںنے کہا بھارتی حکومت کے ناشائستہ اقدام کی مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو بے دخل کرنا ایک غیر قانونی کارروائی ہے جو بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔








