اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے بانی رکن ڈاکٹر اعجاز احسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز احسن پی ٹی آئی کے بانی رکن تھے، انہوں نے ایسے …
وزیراعظم عمران خان کا پی ٹی آئی کے بانی رکن ڈاکٹر اعجاز احسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے بانی رکن ڈاکٹر اعجاز احسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز احسن پی ٹی آئی کے بانی رکن تھے، انہوں نے ایسے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا جب تبدیلی کے مخالفین ہمارا تمسخر اڑاتے تھے، ڈاکٹر اعجاز احسن ہماری پارٹی کی سی ای سی کے ممبر اور اجلاسوں میں ہمیشہ شریک ہوتے تھے، وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ و لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








