واشنگٹن ۔ 12 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 75لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 113,803 ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی،

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 12 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 75لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 113,803 ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ اموات کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برطانیہ میں اموات کی تعداد 41,364، برازیل میں 40,919، اٹلی میں 40,919، فرانس میں 29,349، سپین میں 27,136، میکسیکو میں 15,944، بیلجیئم میں 9,636، جرمنی میں 8,772، ایران میں 8,584، بھارت میں 8,102 اور روس میں 6,522 ہے۔ دریں اثناءامریکہ میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 900 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 113803 ہوچکی ہے۔ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد بیس لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد برطانیہ اور برازیل میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں سے تین گنا زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 423,869 افراد ہلاک ہوئے ہیںجبکہ متاثرین کی تعداد 7,598,933 ہے۔ ماہرین کی جانب سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ میں معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ آغاز کیا گیا تو اس سے متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مہلک کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت کو11 مارچ کو وبا قرار دے دیا تھا۔








