وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون، ان کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے، آئیسولیشن کے معاملات اور علاج سے متعلق دریافت کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کی ضروری احتیاطی اقدامات لے رہا ہوں، …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے، آئیسولیشن کے معاملات اور علاج سے متعلق دریافت کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کی ضروری احتیاطی اقدامات لے رہا ہوں، انہوں نے بتایا کہ ان میںکورونا وائرس کی بظاہرعلامات نہیں ہیں، خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کی صحت یابی اور سرکاری اجلاسوں میں جلد شرکت کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔