وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس

کراچی۔12 جون(اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی سندھ نے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کیلئے آلات اور ادویات مہیا کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ جمعے کو جاری کردہ اعلامیہ کے …

کراچی۔12 جون(اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی سندھ نے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کیلئے آلات اور ادویات مہیا کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ جمعے کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، کورفائیو کے برگیڈیئر سمیع، پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری صحت کاظم جتوئی، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال میں 16 آئی سی یو اور ایچ ڈی یو 64 آکسینیٹڈ بیڈز، قطر اسپتال اورنگی کو 20 آئی سی یو اور 55 ایچ ڈی یو بیڈز، سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد کو 18 آئی سی وی اور 57 ایچ ڈی یوبیڈز، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کراچی کو 10 آئی سی یو اور 65ایچ ڈی یو بیڈز، سندھ گورنمنٹ ہسپتال میٹروول کو 8 آئی سی یو اور 34 ایچ ڈی یو بیڈز، عباسی شہید ہسپتال کو 100 ایچ ڈی یو بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے بتایاکہ این ڈی ایم اے 73 آئی سی یو اور 428 ایچ ڈی یو بیڈز فراہم کر رہا ہے، ان بیڈز کو ہسپتالوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کی خدمات بڑھا رہے ہیں لیکن کورونا کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں، گنجان آبادی کے باعث کراچی میں زیادہ کیسز ہو رہے ہیں۔