اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلائیمیٹ چینچ رپورٹنگ یونٹ کے قیام کیلئے 2کروڑ32 لاکھ40 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سرکاری شعبے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی برائے مالی سال 2020-21 کے مطابق اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4 کروڑ 43 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 30 جون 2020 تک اس منصوبہ پر …
پی ایس ڈی پی،وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلائیمیٹ چینچ رپورٹنگ یونٹ کے قیام کیلیے 2کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلائیمیٹ چینچ رپورٹنگ یونٹ کے قیام کیلئے 2کروڑ32 لاکھ40 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سرکاری شعبے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی برائے مالی سال 2020-21 کے مطابق اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4 کروڑ 43 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 30 جون 2020 تک اس منصوبہ پر اخراجات کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ اسی طرح کلائیمیٹ ریزیلیئنٹ اربن ہیومن سیٹلمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 3 کروڑ 87 لاکھ88 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 5 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ جیومیٹک سنٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کے قیام کیلئے 55 لاکھ58ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4 کروڑ 88 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ہی منصوبہ پاکستان واش سٹریٹیجک پلاننگ اینڈکوآرڈینیشن سیل کے قیام کیلئے 1کروڑ20 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 30 جون تک اس منصوبہ پر اخراجات کا تخمینہ ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ واضح رہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تمام منصوبوں کے لیے فنڈنگ میں غیر ملکی امداد شامل نہیں ہے۔








